چھتیس گڑھ کے سکما میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے 25 جوانوں
کے شہید ہونے کے بعد نکسلیوں پر نکیل کسنے کے لئے حکومت نے نکسل متاثرہ
ریاستوں کے وزرائے اعلی کی پیر کو یہاں ایک انتہائی اہم میٹنگ بلائی
ہے۔دارالحکومت کے وگیان بھون منعقد ہونے والے اس اجلاس کی صدارت وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کریں گے۔اس اجلاس میں چھتیس گڑھ، آندھرا پردیش، جھارکھنڈ، اڑیسہ، بہار، مدھیہ
پردیش، مغربی بنگال، تلنگانہ کے وزرائے اعلی کو مدعو کیا گیا ہے۔